کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے

 کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل 13اکتوبر(منگل کو )کو ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کریںگے۔محکمہ زراعت پنجاب کی میزبانی میں تقریب 90شاہراہ قائداعظم پر ہوگی
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کاشتکاروں کوامدادی نرخ پر ایگری کلچر مشینری فراہم کی جائے گی۔زرعی مداخل کی آسان شرائط پر فراہمی کیلئے ای کریڈٹ سکیم جاری ہے۔ پنجاب میں کاشتکاروں کو 46کروڑ روپے مالیت کی جدید ترین زرعی مشینری امدادی نرخ پر مہیا کی جاچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں 300ارب روپے لاگت کا وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید