Posts

یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی

Image
 یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی ملک بھر سیرجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں یو این ایچ سی آر کی جانب سے 200 امریکی ڈالر فی افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ منگل کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل کوویڈ- 19 سے عارضی طور پر یکم مارچ سے بند کردیا گیا تھا تاہم کوویڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد یکم ستمبر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اب تک ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 150 خاندان سمیت 600 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وطن واپس جانے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد یو این ایچ سی آر کی جانب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔قیصر خان نے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وطن واپسی کے لیے یو این ایچ سی آر کے مقررہ مراکز پر جا کر وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کروائیں جبکہ وطن واپسی کے حوالے سے مقررہ تاریخ سے

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

Image
 یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے پانچوں نوجوانوں کی موت فائرنگ اور دم گھنٹے سے ہوئی، غیر قانونی طریقے سے اٹلی اور یونان جا رہے تھے سہانے مستقبل کا خواب موت کی وادی میں لے گیا۔پانچ پاکستانی نوجوان یورپ جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق اچھے طرز زندگی کی خواہش ایک ایسی آرزو ہوتی ہے جو انسان کو انتہائی قدم اٹھانے پر بھی مجبور کر دیتی ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بیرون ملک جا کر پیسہ کمانے کی خواہش بہت سے نوجوانوں کو کچھ ایسے اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیتی ہے جو ان کے لیے تو بدترین ثابت ہوتے ہی ہیں لیکن ان کے گھر والے اور انکے پیارے زندگی بھر کے لیے انکی راہ تکتے رہ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال میں پیش آیا ہے۔جہاں نوجوانوں کو سہانے مستقبل کا خواب موت کی وادی میں لے گیا۔ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 5پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوان کی جان لے لی۔یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پ

قانونی قباحت ، جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نہ رہے

Image
 قانونی قباحت ، جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نہ رہے سی پیک اتھارٹی کو جس آرڈیننس کے تحت قانونی تحفظ حاصل تھا وہ اب ختم ہو چکا ، اگرچہ انتظامی لحاظ سے عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں لیکن قانونی لحاظ سے یہ ادارہ بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے کام کر رہا ہے ، انصار عباسی کا کال  سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، لیکن اب وہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی نہیں رہے کیونکہ سی پیک اتھارٹی کو جس آرڈیننس کے تحت قانونی تحفظ حاصل تھا وہ اب ختم ہو چکا ، اگرچہ انتظامی لحاظ سے عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں لیکن قانونی لحاظ سے یہ ادارہ بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے کام کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انصار عباسی نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ اتھارٹیاں پارلیمانی قانون سازی کے ذریعے قائم کی جاتی ہیں ، ان کے قیام کیلئے انتظامی ہدایت نامے جاری نہیں کیے جاتے ، اسی طرح عاصم باجوہ کو آرڈیننس کا قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا گیا تھا تاہم ا

کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے

Image
 کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل 13اکتوبر(منگل کو )کو ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کریںگے۔محکمہ زراعت پنجاب کی میزبانی میں تقریب 90شاہراہ قائداعظم پر ہوگی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کاشتکاروں کوامدادی نرخ پر ایگری کلچر مشینری فراہم کی جائے گی۔زرعی مداخل کی آسان شرائط پر فراہمی کیلئے ای کریڈٹ سکیم جاری ہے۔ پنجاب میں کاشتکاروں کو 46کروڑ روپے مالیت کی جدید ترین زرعی مشینری امدادی نرخ پر مہیا کی جاچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں 300ارب روپے لاگت کا وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید

Image
 میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انٹرویو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کہتے ہیں شیخ ذات ہے، شیخوں پر پیسے گننے کے علاوہ کیفیت تو کم ہی نازل ہوتی ہے۔ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، تو سیاست چھوڑ دوں گا، خدا نہ کرے سورج میرے اٹھنے سے پہلے طلوع ہو، میں جلدی سوتا ہوں اور پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں میری سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئ

سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری

Image
 سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کراچیسردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہرقائد سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن میں 11 بجے سے 4 بجے کے دوران شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی شہر اور اطراف میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ

وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی

Image
 وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، ڈاکٹر مراد راس کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، کیوں کہ کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، جب کہ گزشتہ برس اسموگ کی وجہ سے ماسک کے استعمال کا کہا تھا ۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا ، تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق فیصلہ سوچ بچاراوراحتیاط کےساتھ کیاگیا ، چھ ماہ سےتدریسی عمل کی بندش نے طلبا کوبری طرح متاثرکیا ، کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارتِ صحت کا مشورہ لیں گے، کیونکہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے ، لک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول ب